• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

منصبدار سی این جی پمپ کے قریب شرین وہاب نامی شخص کے موٹر کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

Jun 2, 2021

صوابی(اسماعیل یوسفزئی)منصبدار سی این جی پمپ کے قریب شرین وہاب نامی شخص کے موٹر کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جیسے دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری موٹر کار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ نامعلوم وجوہات کے باعث لگی۔اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی فائر ویکلز کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیاگیا۔ریسکیو 1122 اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا، فائر فائٹرز نے پیشہ وارانہ طریقے سے 20 منٹ کے اندر آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔