کراچی( اسماعیل یوسفزئی) ٹوکیو اولمکپس میں شرکت کاحق حاصل کرنے والی قومی ویمن بیڈمنٹن چیمپئین ماہ حور شہزاد نے اسے خواب کی تعبیر قراردیتے ہوئے بلند عزائم کا اظہار کر دیا۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی تجویز پرعالمی بیڈمنٹن فیڈریشن اور اولمپک گیمز کے متعلقہ کمیشن نے انٹرنیشنل مقابلوں میں شاندار پرفارمنس کی بنیاد پرماہ حور کوٹوکیو اولمپکس میں شرکت کا موقعہ فراہم کیا ہے۔ اولمپک کی تاریخ میں پہلا موقعہ ہوگا کہ بیڈمنٹن کے کھیل میں خاتون کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔
پہلی پاکستانی ویمن بیڈمین کھلاڑی اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کریں گی.
