• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ، لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم

Jun 3, 2021

لارڈز(نمائندہ خصوصی)نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک تین وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنالیے ہیں۔
نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو مفید ثابت نہ ہوا ہے اور اسکی پہلی تین وکٹیں جلد ہی گرگئیں۔ٹام لیتھم 23، کپتان کین ولیمسن 13اور راس ٹیلر 14 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ،تاہم اس کے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ڈیون کینوے اور ہینری نکلس نے بہترین پارٹنر شپ قائم کی۔جب کھیل ختم ہوا تو ڈیون کینوے 136اور ہینری نکلس 46 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔انگلینڈ کی جانب سے روبنسن نے دو جبکہ جیمز اینڈرسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔