• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان سپر لیگ کا آغاز کس تاریخ سے ہو گا اورفائنل میچ کب کھیلا جائے گا ؟ تاریخ سامنے آ گئی

Jun 3, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6 کے راستے میں آنے والی تمام رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں اور بقیہ میچز کے آغاز کی تاریخ سامنے آ گئی ہے جسے جان کر شائقین کرکٹ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی ۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان سپرلیگ کے سیزن 6 کے باقی میچزکاآغاز9 جون سے ہونے جارہاہے جبکہ فائنل میچ 24 جون کو کھیلاجائے گا ۔پاکستان سپر لیگ کیلئے بھارتی کیمرہ کریو کو بھی اجازت مل گئی ہے ۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ اور بھارت کی خصوصی فلائٹس کو متحدہ عرب امارات آنے کی اجات نہیں د ی جارہی تھی جس پر پورا ایونٹ ہی خطرے میں پڑ گیا تھا تاہم وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میدان میں اینٹری ماری اور معاملات حل کرواتے ہوئے دونوں ممالک سے عملے کو آنے کی اجازت دلوائی گئی ۔