• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

زلزلہ ، میر پور آزاد کشمیر سے نہایت ہی افسوسناک ترین خبر آ گئی ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

Sep 24, 2019

میر پور (نمائندہ خصوصی)ملک بھر میں کچھ دیر پہلے شدید زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر سکیل پر5.8 ریکارڈ کی گئی ہے تاہم آزاد کشمیر سے نقصانات کی اطلاعا ت موصول ہو رہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث میر پور آزاد کشمیر میں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ اس دوران 70 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کرنے سلسلہ جاری ہے ،شہری اپنی مدد کے تحت آپ ہی زخمیوں کو ہسپتال پہنچا رہے ہیں ۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کھاڑک میں ایک گھر کی دیوار بھی گر گئی جس کی زد میں آ کر 10 سالہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئی ہے ۔اس کے علاوہ بھمبر میں بھی زلزلے کے باعث سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ، سڑکیں درمیان سے پھٹ گئیں اور بڑے بڑے گڑھے بن گئے ہیں ۔سب سے زیادہ زلزلے کے جھٹکے میر پور آزاد کشمیر میں ہی محسوس کیے گئے ہیں ۔آزاد کشمیر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔زلزلے کا مرکز جہلم سے 5 کلومیٹر شمال میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا ۔