• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کے خلاف مقدمہ درج

Jun 3, 2021

ممبئی(نمائندہ خصوصی)بالی وڈ اداکار ٹائیگرشروف کے خلاف کورونا ضابطہ کار (ایس اوپیز) کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹائیگر شروف ممبئی کے علاقے باندرہ میں شام کے وقت گھومتے پائے گئے تھے جب کہ ایس او پیز کے تحت دوپہر 2 بجے کے بعد بنا کسی ضرورت کے باہر نکلنا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے اداکار سے باہر نکلنے کی وجہ پوچھی گئی تاہم وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم قابل ضمانت مقدمے میں انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔