• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ کے گھر بیٹے کی پیدائش

Jun 3, 2021

ممبئی (نمائندہ خصوصی)بالی وڈ کی معروف گلوکارہ نیتی موہن اور اداکار نیہار پانڈیا کے گھر پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ننھے مہمان کی پیدائش کی خبر نیہار پانڈیا نے مداحوں کو انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی۔اداکار نے تصویر کے ساتھ ایک طویل کیپشن بھی لکھا ۔انہوں نے لکھا کہ میری خوبصورت اہلیہ نے مجھے یہ موقع دیا ہے کہ میں اپنے بیٹے کو وہ سب سکھا سکوں جو میرے والد نے مجھے سکھایا، نیتی ہر دن میری زندگی میں زیادہ سے زیادہ محبتیں پھیلانے کا سبب ہے۔
نیہار پانڈیا نے نیتی موہن اور بیٹے کی خیریت بتاتے ہوئے کہا کہ سب سے ضروری اور اہم بات یہ ہے کہ دونوں صحت مند اور بالکل ٹھیک ہیں۔اداکار نے محبت کیلئے نیتی اور اپنی جانب سے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔واضح رہے کہ عشق والا لو، نینوں والے نے، منوا لاگے اور کشمیر میں تو کنیا کنواری جیسے ہٹ گانے انڈسٹری کو دینے والی نیتی موہن کی شادی اداکار نیہار پانڈیا سے فروری سال 2019 میں ہوئی تھی۔