• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سی سی پی او پشاور عباس احسن کی سربراہی میں اعلی سطحی میٹنگ کا انعقاد.

Jun 3, 2021

عمران خان خیبر پختونخواں :.سی سی پی او پشاور عباس احسن کی سربراہی میں اعلی سطحی میٹنگ کا انعقاد.

میٹنگ میں امن و امان کی صورتحال سمیت آنے والے عید الاضحی اور محرم الحرام کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

میٹنگ میں چیف ٹریفک پولیس آفیسر عباس مجید خان مروت، ایس ایس پی آپریشن یاسر آفریدی، ڈی پی او خیبر، چاروں ڈویژنل ایس پیز، ایس پی سکیورٹی اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے شرکت کی۔

• اسلحہ نمائش مہم کو مزید تیز کرنے اور ہیومن انٹیلی جنس سمیت سوشل میڈیا کے ذریعے بھی ایسے عناصر کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی گئی۔

• اسٹریٹ کرائمز میں ملوث افراد کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لئے جامع منصوبہ بندی کرنے اور نئی پالیسی وضع کرنے کی ہدایت کی گئی۔

• ہیومن انٹیلی جنس کو مزید موثر بنانے، دیگر اداروں سے معاونت حاصل کرنے اور پولیس پٹرولنگ میں مزید اضافہ کرنے کی بھی ہدایت گئی۔

• تھانوں کے سطح پر پی ایل سی ممبران کے ساتھ رابطے میں رہنے اور پرائیویٹ گن مینوں کے خلاف بھی بلا تفریق منظم کارروائیوں کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔