• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

صوبائی دارلحکومت میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپ کی فروخت عروج پر

Jun 3, 2021

لاہور ( محمد اظہر مشتاق) صوبائی دارلحکومت میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپ کی فروخت عروج پرغیرمعیاری پیٹرول اور اضافی چارجز کے ساتھ سرعام فروخت جاری زون شالیمارکی انتظامیہ کاروائی میں بری طرح ناکام تفصیلات کے مطابق شالیمار زون کے اکثر علاقوں کی گلی محلوں میں منی پٹرول پمپ کی سرعام فروخت جاری چھوٹی چھوٹی دوکانیں کرایہ پر لیکر اس میں مختلف برانڈ کے نام کی غیر قانونی طور پرمشینیں نصب کر کے غیر معیاری پٹرول کی سرعام فروخت جاری ہے جو گلی محلوں کے رہائشیوں کیلئے کسی بڑے سانحہ کا باعث بن سکتی ہے پٹرول کی ان دوکانوں پرآگ بجھانے کیلئے حفاظتی آلات تک موجود نہیں اور آئے روز غیر قانونی منی پیڑول پمپ میں اضافہ ہورہا ہے جو کہ انتہائی تشویش کا باعث ہے علاقہ مکینوں کا “ نیوز ٹائم “ سے گفتگو کرتے کہنا تھا شالیمار زون کے آفس متعدد بار شکایت کر چکے ہیں اس پر کوئی خاص ایکشن نہیں ہوتا ہے انتظامیہ  دوکان کو سیل کر کے جائے بھی تو ایک گھنٹہ بعد وہی کاروبار پھر بحال ہوجاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ لوگ غیر معیاری پٹرول کی قیمت بھی زیادہ وصول کر رہے ہیں جس پر کوئی ایکشن نہیں ہوتا ان لوگوں کو انسانی جان کی کوئی پرواہ نہیں اور معلوم ہونے کے باوجود کہ یہ کام غیر قانونی ہے اور بڑے سانحہ کا باعث بھی بن سکتا ہے لیکن ان کو پیسے سے پیا ہے لہذا علاقہ مکینوں کا وزیراعلی پنجاب ، کمشنر لاہور ، ڈی سی لاہوراور قانون نافذ کرنے والے اعلی افسران سے مطالبہ ہے  نوٹس لیکر اس غیر قانونی منی پٹرول پمپ اور خطرے کا باعث کاروبار کو بند کرکے علاقہ مکینوں کو سہولت فراہم کی جائے ۔