عارف والا میں سدھار آرگنائزیشن کے پروجیکٹ آواز دو پروگرام کے سیشن کا انعقاد موہلہ کالونی عارف والا میں کیا گیا. جس میں ایڈووکیٹ محمد احمد سکھیرا, حافظ ساجد راؤ تحصیل پریزیڈنٹ جماعت اسلامی چوہدری ناصر ریاض میاں علی رضا وٹو مہمان خصوصی تھے. سیشن میں لڑائی جھگڑے کی روک تھام کے اقدامات اور بچوں کی کم عمری اور جبری شادی کی روک تھام کے اقدامات اور قانون کی پاسداری کےحوالے سے لوگوں کو بھرپور آگاہ کیا گیا اور آخر میں لوگوں اور مہمانوں کے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا.رپورٹ ذیشان انجم نیوز ٹائم عارف والا