• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی اومحمد فیصل کامران کی کھلی کچہری عوامی مسائل کے فوری حل کی بنا پر مقبولیت اختیار کر گئی، گزشتہ روزبھی 32 شہریوں نے اپنی درخواستیں پیش کیں

Jun 3, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری) فوری کارروائی کے احکامات دیے گئے جبکہ تاخیر سے FIR درج کرنے پر ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او محمد فیصل کامران کی 24/7 پولیسنگ کے تحت کھلی کچہری کا سلسلہ بغیر کسی تعطیل کے جاری ہے۔ عوامی مسائل کے فوری حل ہونے کا رزلٹ یہ ہے کہ بہاولپور کی عوام میں کھلی کچہری کا ایونٹ روز بہ روز مقبولیت اختیار کرتا جارہاہے، روزانہ کی طرح گزشتہ روز بھی 32 شہریوں نے اپنی درخواستیں پیش کیں جن پر انفرادی طور پر تمام افسران کو کال کر کے بلا تاخیر ایک ٹائم فریم کے اندر اندر کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے۔جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور ڈی پی او کے اس انقلابی قدم پر خراج تحسین پیش کیا۔ ڈی پی او نے متعلقہ کمپلینٹس سیل کے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی درخواستوں پر دیے گئے احکامات پر عملدرآمد نا ہو یا بلاجواز تاخیر ہو تو فوری طور پر میرے نوٹس میں دیں تاکہ متعلقہ افسرسے باز پرس کر کے اسے احتساب کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔سب سے پہلے میری ترجیح کھلی کچہری میں آنے والے سائلین ہیں، جن کو میں جوابدہ ہوں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او محمد فیصل کامران نے کھلی کچہری کے دوران کیا۔مزید برآں تاخیرسے FIR درج کرنے کی صورت میں ایک ایس ایچ او کوشوکاز نوٹس جاری کرکے محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا۔