پشاور(عمران خان) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں غیرت کے نام پر بہو کو قتل کرنے والے ملزم کو بھیجے سمیت چوبیس گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے بھتیجے کے ساتھ مل کر بہو مسماۃ (س) کو مار پیٹ کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جو مقتولہ کی ساس نے اپنے شوہر اور اس کے بھتیجے کے خلاف مقدمہ درج کرایا، مقتولہ کا شوہر نشے کی لت میں مبتلا ہے اور اس وقت منشیات کیس میں سنٹرل جیل پشاور میں قید ہے، پولیس نے فوری کارروائی کے دوران دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مقتولہ (س) کو غیر ت کے نام پر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے
مطابق مسماۃ (گ) زوجہ عبید اللہ نے تھانہ بڈھ بیر پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ وہ گھر خود میں موجود تھی کہ اس دوران اس کے شوہر عبیداللہ اور شوہر کے بھتیجے سعید اللہ ولد عزیز اللہ نے پہلے اس کی بہو مسماۃ (س) زوجہ لیاقت خان کو مارا پیٹا اور بعد میں فائرنگ کر کے اس کو قتل کر دیا جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی
ایس پی صدر ڈویژن وقار احمد نے غیرت کے نام پر خاتون کے قتل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی بڈھ بیر ملک حبیب اور ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر تحسین اللہ پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے ملزمان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا جو خفیہ اطلاع ملنے پر دونوں ملزمان عبیداللہ اور سعید اللہ کو چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کر لیا گیا ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مسماۃ (س) کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے، مقتولہ کا شوہر لیاقت خان نشے کی لت میں مبتلا ہے اور منشیات کیس میں سنٹرل جیل پشاور میں قید ہے