پشاور(عمران خان) کیپٹل سٹی پولیس نے براستہ کارخانوں ہیروٸن لے جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزمان افسر مسیح ولد عنایت مسیح سکنہ گجرانوالہ کوگرفتار کرکے جس کے قبضہ سے 2000 گرام اعلیٰ کوالٹی ہیروٸن اسلحہ سمیت برآمد کرلیے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے منشیات پنجاب لے جانے کا اعتراف کر لیا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے.
تفصیلات کے مطابق اے ایس پی حیات آباد کو ملنے والی خفیہ اطلاع پرایس ایچ او تھانہ حیات آباد حسن خان معہ انچارچ کارخانوں ناکہ بندی صفدر خان نے کاروائی کرتے ہوئے حسب اطلاع مخبر ایک شحص کو قابوں کرکے تلاشی لیتے ہوئے ملزم کے قبضہ سے پستول دو پیکٹ اعلی کوالٹی ہیروٸن وزنی 2000 گرام برآمد ہوئی۔گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہیروٸن ضلع پشاور سے پنجاب سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے
کیپٹل سٹی پولیس نے براستہ کارخانوں ہیروٸن لے جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزمان کوگرفتار کر لیا
