خیبر پختونخواں (عمران خان) ضلع کی امن و امان کی بقاء کے خاطر ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان کی خصوصی احکامات کی پیش نظر ضلعی پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی سٹی آیاز محمود خان کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی نور حیدر خان نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ناکہ بندی اور گشت کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے 3پستول،ایک کلاکوف،ایک ریپیٹر بمع میگزین ودرجنوں کارتوس برآمد کیے گئے,ضلع کو مزید پر امن بنانے کی خاطر کاروائیاں جاری رہے گی۔