پشاور (عمران خان ) سٹی پٹرولنگ فورس کے جوانوں نے مسلح جوان کو گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت عامرے تہکالے کے نام سے ہوئی، ملزم تاج آباد میں مسلح حالت میں موجود تھا کہ سٹی پٹرولنگ فورس کے جوانوں نے حراست میں لے کر تھانہ پشتخرہ منتقل کر دیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق سٹی پٹرولنگ فورس کے جوان معمول کی گشت پر موجود تھے کہ تاج آباد کے علاقے میں ایک مسلح جوان کو دیکھ کر فوری حراست میں لے لیا گیا جس کی شناخت عامرے تہکالے کے نام سے ہوئی، ملزم کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے جس کو مزید قانونی کارروائی کی خاطر تھانہ پشتخرہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے