صوابی ( اسماعیل یوسفزئی)صوابی بجٹ میں 6 فیصد تعلیم کےلیے مختص کی جائے، تاکہ تعلیمی میدان میں درپیش مسائل حل ھو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار صوابی بھر کے طلباء نے کیا۔
طلباء نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی بجٹ میں تعلیم کو اہمیت دی کیونکہ اقوام کی ترقی تعلیم ہی کی مرہون منت ھوتی ھے افسوس کا مقام ہے کہ پاکستان جب سے بنا ھے کیسی بھی حکومت نے تعلیم کو کوئی اہمیت نہیں دی جسکی وجہ سے ملک میں تعلیمی حالت روز بروز خراب ھوتی جا رہی ھے۔
آج بھی کروڑوں طلباء فرش پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں اور اسی طرح لاکھوں کی تعداد میں طلباء بیت الخلاء بجلی کی سہولت اور صاف پانی سے محروم ہیں،
لہذا حکومت سے بھر پور مطالبہ کرتے ھے کہ اس سال کی بجٹ میں تعلیمی بجٹ کو چھ فیصد تک بڑھایا جائے۔طلباء نے ہاتھوں میں پیلے گاڈز آٹھارکھے تھے.