صوابی( اسماعیل یوسفزئی)صوابی ممبر صوبائی اسمبلی جناب عاقب اللہ خان نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ضلع صوابی میں 7 جون 2021 سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسدادی پولیو مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صوابی شاہد محمود، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صوابی گوہر علی ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ اور WHO کے نمائندے موجود تھے۔ پولیو مہم 07 جون 2021 سے شروع ہو رہی ہے۔ تمام والدین سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔