• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

صوابی ڈپٹی کمشنر صوابی جناب شاہد محمود صاحب کی زیر صدارت تمام ضلعی افسران کا اجلاس منعقد ہوا.

Jun 4, 2021

صوابی(اسماعیل یوسفزئی)صوابی ڈپٹی کمشنر صوابی جناب شاہد محمود صاحب کی زیر صدارت تمام ضلعی افسران کا اجلاس منعقد ہوا. جس میں تمام محکمہ جات کے سربراہان نے شرکت کی. اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا.
اجلاس میں طے پایا کہ
کل سے ضلع بھر خصوصی صفائی مہم چلائی جائے گی. اور جہاں کہیں بھی کوڑا کرکٹ نظر آیا اور اسے دو دنوں کے اندر اندر نہیں اٹھایا گیا. تو متعلقہ ٹی ایم او کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی.
تمام سیکرٹری ویلج کونسلز اور تمام پٹواریان کو ہدايات جاری کی گئیں کہ کہیں بھی گند نظر آجائیں تو فوری طور پر اطلاع کریں گے. اگر کسی بھی ویلج کونسل. میں اگر گند پایا گیا اور رپورٹ نہیں ہوا ہو. تو متعلقہ سیکرٹری ذمہ دار ہوگا. اور قانون کے مطابق سزا دی جائے گی.