• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر وسیم ریاض کا تاریخی اقدام

Jun 5, 2021

خیبر پختونخواں(عمرسن خان )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر وسیم ریاض کا تاریخی اقدام ضم اضلاع کی تاریخ میں پہلی دفہ دوران ملازمت فوت ہونے والے پولیس اہلکاروں کے بچوں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا اور آج باقاعدہ انہوں نے انکے بیٹوں کو خیبر پولیس میں بھرتی کے نوٹیفکیشن حوالہ کئیں۔
خیبرپختونخوا کے دیگر صوبوں میں پہلے سے ہی دوران ملازمت فوت ہونے والے پولیس اہلکاروں کے بچوں کے بھرتی ہونے کا عمل ہوچکا ہیں جبکہ قبائلی ضلع خیبر میں پہلی دفہ ہوا ہیں، ڈی پی او خیبر نے اس موقع پر کہاں کہ اب سابقہ لیوی خاصہ دار باقاعدہ خیبرپختونخواہ پولیس کا حصہ ہے اور آئی جی خیبرپختونخوا ثناء اللہ عباسی اور سی سی پی پشاور احسن عباس کے احکامات کے عین مطابق ضلع خیبر کے پولیس میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے جو مراعات صوبہ کے دیگر اضلاع کے پولیس کو حاصل ہیں وہ خیبر پولیس کو بھی ملے گے آہستہ سب مسائل کو حل کرکے خیبر پولیس کے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر کیا جائیگا خیبر پولیس نے مشکل حالات میں علاقے کی خدمت کی ہیں اور علاقے میں امن و امان کے قیام کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں جسکو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔