• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت میں ایک دن میں کورونا سے دو ہزار 677 افراد ہلاک، ایک لاکھ 14 ہزار 460 کیسز رپورٹ

Jun 6, 2021

نئی دہلی (نمائندہ خصوصی) بھارت میں کورونا کا قہر جاری ہے جہاں بڑی تعداد میں ہلاکتوں اور نئے کیسز روپرٹ ہو رہے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت میں کورونا وائرس سے دو ہزار 677 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک لاکھ 14 ہزار 460 نئے کیسز سامنے آئے۔
بھارتی وزارت صحت کے مطابق اب تک کورونا کے باعث ملک میں تین لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد کورونا کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں جبکہ دو کروڑ 88 لاکھ سے زیادہ افراد میں کورونا وائرس مثبت پایا گیا ہے ۔ بھارت میں کورونا کی صورتحال انتہائی خراب ہے جہاں ہسپتال اور وینٹی لیٹرز مریضوں کیلئے دستیاب نہیں ہیں ۔
بھارت میں آکسیجن کے قلت کے معاملات بھی میڈیا کی زینت بنتے رہے جبکہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی سڑکوں پر تڑپنے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوتی رہیں جن کے مطابق بھارتی ہسپتال کورونا مریضوں سے بھر چکے ہیں اور مزید مریض داخل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ، دوسری جانب بھارت میں روزانہ لاکھوں کی تعداد میں نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جو نظام صحت کو بری طرح متاثر کئے ہوئے ہیں ۔