• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایف اے ٹی ایف میں اہم پیشرفت، پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

Jun 7, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو بہتر اقدامات کے باعث فالو اپ فہرست میں شامل کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق پاکستان نے اب تک ایف اے ٹی ایف کی 40 میں سے 31 سفارشات پر عمل درآمد مکمل کرلیا ہے جس کے باعث اسے ایشیا پیسفک گروپ کی توسیع شدہ سے فالو اپ فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر تیزی سے عمل درآمد کی مثال بھی قائم کی ہے۔ صرف دو سال میں 20 معیارات میں بہتری لائی گئی ہے جو کسی بھی ملک کی جانب سے ایک ریکارڈ ہے۔
پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس تک گرے لسٹ میں ہی رکھا گیا ہے تاہم اس کی ریٹنگ بہتر کی گئی ہے۔