• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثا کا غم دلاسوں سے کم نہیں ہو سکتا، فواد چوہدری

Jun 7, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گھوٹکی ٹرین حادثے میں جو زندگیاں گل ہوئیں ان کے ورثا کا غم دلاسوں سے کم نہیں ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری کئے گئے ایک پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر ریلوے اعظم سواتی کچھ دیر میں جائے حادثہ پر پہنچ جائیں گے، ریلوے حادثے میں جو زندگیاں گل ہوئیں ان خاندانوں کا غم دلاسوں سے کم نہیں ہو سکتا، وجوہات کا مکمل جائزہ چاہئے، وزیر اعظم نے تحقیقات کا کہا ہے دہشت گردی ہے یا تکنیکی خرابی یا انسانی غلطی ابھی کہا نہیں جا سکتا۔