بہاولپور(نویداقبال چوہدری)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران اتوار کے روز مسیحی عبادت گاہوں ”چرچز“ کی سیکیورٹی ڈیوٹی چیک کرنے کے لئے خود نکل پڑے،ڈی پی اونے چرچز سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کا اسلحہ چیک کرتے ہوئے ان سے غیر معمولی حالات میں سیکیورٹی ڈیوٹی کے حوالے سے سوالات کیے،ڈی پی اومحمد فیصل کامران نے سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو فرائض کی ادائیگی کے لئے ہر قسم کی سہولیات دینے کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سہولیات کی فراہمی اہلکاروں میں فرض شناسی کے حوالے سے غیر معمولی کارکردگی دکھانے کا رجحان بھی پیداکر دیتی ہے،ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوزکو اپنے سرکلز جبکہ ایس ایچ اوز کو اپنے تھانوں کی حدود میں واقع چرچز کی سیکیورٹی کو باقاعدگی سے چیک کرنے کی ہدایت کی،سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے چرچز انتظامیہ سے مکمل رابطہ رکھیں،چرچز انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے قابل عمل تجاویز پر فوری عمل درآمد کیا جائے،ڈی پی او محمد فیصل کامران نے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات میں سستی،غفلت یا کوتاہی کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں جن ایونٹس اور مقامات پر سیکیورٹی مستقل بنیادوں پر لگی ہوئی ہے اس کا گاہے بگاہے پولیس افسران کی طرف سے سیکیورٹی آڈٹ ہوتا رہنا چاہیے تاکہ سیکورٹی انتظامات میں زیادہ سے زیادہ بہتری لائے جانے کا رجحان فروغ پاتا رہے۔