• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آسڑیلیا کے بعد ایک اور ملک نے پاکستانی آم درآمد کرنے کی منطوری دیدی

Jun 7, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)مشیر تجارت رزاق داؤد کے مطابق آسڑیلیا کے بعد جاپان نے بھی پاکستانی آم درآمد کرنے کی اجازت دیدی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔جاپان کی طرف سے پاکستان میں موجود ایک پروسیسنگ پلانٹ کو آم درآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے اس سے قبل آسڑیلیا نے دو پروسیسنگ پلانٹس کو آم درآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔آم کے سیزن میں دونوں ملکوں کی جانب سے درآمد کی اجازت سے پاکستانی ایکسپورٹس میں اضافہ ہوگا۔