ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر تارکین وطن کے اقاموں، وزٹ ویزوں اور خروج و عودہ کے ویزوں میں مفت توسیع پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے بیرون ملک مقیم غیر ملکیوں کے اقاموں، وزٹ ویزوں اور خروج و عودہ کے ویزوں میں توسیع خودکار نظام کے تحت 31 جولائی 2021 تک مفت کی جائے گی۔سعودی حکومت اقاموں اور ویزوں میں توسیع کورونا وائرس کے مسائل سے نمٹنے کی سرکاری پالیسی کے تحت کررہی ہے۔سعودی حکومت اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ مقامی شہریوں اور غیر ملکیوں کی صحت و سلامتی کے لیے درکار احتیاطی تدابیر اختیار اور ایسے اقدامات کیے جائیں جس سے مالیاتی اور اقتصادی نقصانات کم سے کم ہوں۔
سعودی عرب میں تارکین وطن کو بڑی خوشخبری مل گئی
