ننکانہ صاحب(ناصر علی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکے خصوصی پروگرام “خدمت آپ کی دہلیز پر”پروگرام کے تحت ضلع بھر میں صفائی مہم اور کرونا سے بچاؤ کے لئے ویکسینیشن کا عمل بھرپور طریقہ سے جاری ہے۔ وال چاکنگ کا خاتمہ ،بینرز، فلیکسز اور سائن بورڈ کو ہٹانے کے ساتھ ساتھ نالہ جات کی صفائی ستھرائی کر کے نکاسی آب کا نظام بہتر کیا جا رہا ہے، خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور کچرا پوائنٹ کلئیر کرنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصوراحمد نے ضلع بھر میں “خدمت آپ کی دہلیز پر” پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی مہم اور کرونا ویکسینیشن کے حوالے سے مرکزی انجمن تاجران سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔
مرکزی انجمن تاجران نے تاجروں اور انکے ملازمین کے لئے کرونا ویکسینیشن کیمپ قائم کرنے پر شکریہ ادا کیا
مرکزی انجمن تاجران کے عہدیدران حکیم ریاض احمد (صدر پاکستان طبی کانفرنس ضلع ننکانہ صاحب ) ، شیخ رضوان شوکت (ضلعی صدر کریانہ) ، شیخ وقار مشتاق (چیئرمین کلاتھ) ، حافظ زاہد جاوید (صدر موبائل) ، فیاض محمود (جنرل سیکرٹری گارمنٹس اینڈ جنرل سٹورز)
ضلع بھر میں صفائی مہم اور کرونا سے بچاؤ کے لئے ویکسینیشن کا عمل بھرپور طریقہ سے جاری
