چارسدہ (عمران خان ) ضلع بھر میں انسداد پولیومہم فل پروف سیکیورٹی کے ساتھ تیسرے روز بھی جاری۔ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز شہنشاہ گوہر خان کا سرکل سرڈھیری کے مختلف پوائنٹس اور بی ایچ یوز کا دورہ۔ کمپئن میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ۔ پولیس جوانوں کوڈیوٹی کے دوران الرٹ رہنے کے احکامات جاری۔
تفصیلات کے مطابق ضلع چارسدہ میں انسداد پولیو مہم فل پروف سیکیورٹی کے ساتھ تیسرے روز بھی جاری رہی۔ ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز شہنشاہ گوہر خان نے سرکل سرڈھیری کے مختلف پولیو پوائنٹس اور بی ایچ یوز کادورہ کرتے ہوئے ڈیوٹی پر معمور پولیس جوانوں اور ٹیموں سے ملاقات کی اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرزنے کہاکہ اس مہم کو کامیاب کرنے کیلئے چارسدہ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ڈیوٹی پر معمور پولیس جوان غفلت نہ کریں،تمام جوانان ڈیوٹی ایمانداری سے اورالرٹ ڈیوٹی سرانجام دیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جاری پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت اورپولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ علاقے سے پولیو مرض کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔