اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی طویل ہو گیا ، لاہور سمیت کئی اہم شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ قریب 8 گھنٹے تک ہے جبکہ دیہی علاقوں میں یہ دورانیہ اس سے کہیں زیادہ ہے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چمن کے شہری علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ قریب 18 گھنٹے ہے جبکہ دیہی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ 20 گھنٹوں تک پہنچ گئی ہے جس سے گرمی کے ستائے عوام کی مشکلات بے حد بڑھ چکی ہیں ۔
چمن میں لوڈ شیڈنگ کے باعث پنکھوں کے ساتھ ساتھ پانی کی کی موٹریں نہ چلنے سے شہری پانی کے بوند بوند کو ترس چکے ہیں ۔ پشاور کے شہری علاقوں میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان ہیں ۔
ترجمان کیسکو کے مطابق بجلی کی طلب میں اضافے اور رسد میں کمی کے باعث لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔
پاکستان کے وہ علاقے جہاں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے تک پہنچ گیا
