اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)جاپانی سفیرنے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمدافضل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے،جاپانی سفیرنے زلزلے کے باعث نقصانات پراظہارافسوس اورمتاثرین کےلئے امدادکی پیشکش کی۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے جاپانی سفیر کا شکریہ ادا کیا، لیفٹیننٹ جنرل محمدافضل نے جاپانی سفیر کو بتایاکہ نقصانات کا جائزہ کیا جا رہا ہے،بیرونی امداد کی ضرورت پیش آئی تو آگاہ کیاجائےگا۔