نیویارک(نمائندہ خصوصی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یواین جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پرآئرلینڈکے ہم منصب سے ملاقات کی،ملاقات میں کشمیراور علاقائی امن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان آئرلینڈسے تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتاہے،پاکستانی ماہرین، کاروباری افرادآئرلینڈکی ترقی کیلئے کرداراداکررہے ہیں،شاہ محمود قریشی کا مزید کہناتھا کہ مقبوضہ کشمیرکے لوگ انتہائی تکلیف سے دوچارہیں،بھارت کشمیریوں کی آبادی کاتناسب تبدیل کرناچاہتاہے،بھارت نے مقبوضہ کشمیرکوجیل میں تبدیل کردیاہے،وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی 9 لاکھ فوج کشمیریوں کوبربریت کانشانہ بنارہی ہے، بھارتی یکطرفہ اقدامات اقوام متحدہ اورعالمی قوانین کیخلاف ہیں،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں 50روزسے ادویات اورخوراک کی قلت ہے،عالمی برادری کو انسانی المیے کی روک تھام کیلئے کرداراداکرناہوگا۔