چنائی (نمائندہ خصوصی) بھارت کے معروف مذہبی رہنما شِو شنکر بابا کے خلاف متعدد بچوں کو جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنائی میں شِو شنکر بابا نے سُشیل ہری انٹرنیشنل ریذیڈنشل سکول بنا رکھا تھا جس کے متعدد سابق طلبہ نے سوشل میڈیا پر شِو شنکر بابا پر جنسی ہراسگی کے الزامات عائد کیے ہیں۔
طلبہ کی شکایات پر شِو شنکر بابر کو چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کی جانب سے طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے۔ ان کی ٹیم کا کہنا ہے کہ شو شنکر کے سینے میں تکلیف کے باعث انہیں ڈیہرہ دھوں کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جس کے باعث وہ کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوسکے۔
تین شکایات کی بنا پر آل ویمن پولیس نے شو شنکر بابا کے خلاف متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ کیس کی حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے کرائم برانچ کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی بی – سی آئی ڈی) کے سپرد کردیا گیا ہے جو 13 طلبہ سے اس حوالے سے تحقیقات کرے گا۔
متعدد بچوں کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ، معروف مذہبی رہنما کے خلاف مقدمہ درج
