• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی فاسٹ پولیسنگ کا نتیجہ، پچھلے 20 دنوں کی قلیل مدت میں تھانہ سول لائنز پولیس نے مختلف وارداتوں میں ملوث عمیری گینگ کے سرغنہ کو 02 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا

Jun 15, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور انسپکٹر جنرل آف پولیس انعام غنی کی ” عوام خدمت پالیسی ” کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے بہاول پور میں چارج سنبھالتے ہی بہاولپور پولیس کی ٹاسکنگ کی، جس کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ سول لائنز پولیس نے مختلف وارداتوں میں ملوث عمیری گینگ کے سرغنہ کو 02 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا،گینگ میں شامل ملزمان محمد عمیر عرف عمیری، محمد آصف اور محمد صغیر کو جدید سائنسی طریقہ کار اپناتے ہوئے گرفتار کیا، ملزمان کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیتی21 عدد موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں،ملزمان سے دوران واردات استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز بھی برآمدکر کے ان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کیے گئے، برآمد شدہ مال مسروقہ کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا،جنہوں نے پولیس کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے بہاول پور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور اظہار کیا کہ ڈی پی او محمد فیصل کامران کی کمانڈ میں بہاول پور پولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے دن رات محنت کررہی ہے جس کے نتیجے میں آج ہمیں چوری شدہ موٹر سائیکلیں واپس ملیں ہیں،اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہPRO ACTIVE POLICEY کریں، لیکن اگر کوئی جرم سرزد ہوتا ہے تو اس کو ٹریس کرنا اور شہریوں کا کھویا ہوا مال بر آمد کرنا پولیس کے لیے ایک ٹاسک ہوتا ہے جس کو تھانہ سول لائنز پولیس نے بخوبی نبھایا ہے، ڈی پی او نے سول لائنز پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور مستقبل میں بھی ایسی کارروائیاں کرنے کے لیے ضلع بہاول پور کے تمام ایس ایچ اوز کو ٹاسک دئیے۔