• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک نے تھانہ سٹی احمدپور شرقیہ کی انفارمل انسپکشن کرتے ہوئے تھانہ کا ریکارڈ حوالات،تھانہ کی بلڈنگ کا معائنہ کیا

Jun 15, 2021

بہاولپور( نویداقبال چوہدری سے) ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک نے تھانہ سٹی احمدپور شرقیہ کی انفارمل انسپکشن کرتے ہوئے تھانہ کا ریکارڈ حوالات،تھانہ کی بلڈنگ کا معائنہ کیا۔تفصیل کیمطابق وزٹ کے دوران آر پی او نے تھانہ کے ریکارڈ، صفائی ستھرائی اور کرائم کو چیک کیا۔ تھانہ کی بلڈنگ کا معائنہ کرتے ہوئے بیرکس ملازمان، ایس ایچ او،تفتیشی آفیسر،محرر دفتر اورحوالات کو چیک کیا۔آر پی اونے کہا کہ میں کسی بھی وقت ریجن بہاولپور کے کسی بھی تھانہ کااچانک دورہ کروں گا۔ عوام کو بلاوجہ پریشان کرنے والے افسران واہلکاران کو ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے ایس ایچ او،ڈیوٹی افسران اور محرران کو ہدایت کی کہ تفتیش کو موثر بنائیں اور جدید طریقے اپنائیں۔ چوری،ڈکیتی،راہزنی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کریں اور ان سے برآمد شدہ مال متاثرین کے حوالے کریں۔ میرٹ پر مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف کی فراہمی کویقینی بنائیں۔آر پی او نے تھانہ میں تعینات افسران واہلکاران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں اور ورزش کو روزانہ کا معمول بنائیں۔انہوں نے ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ تھانہ میں تعینات افسران و اہلکاران کے ہفتہ وار ریسٹ کو یقینی بنایا جائے۔آر پی او نے تھانہ کے فرنٹ ڈیسک کو چیک کرتے ہوئے آن لائن ریکارڈ کی تکمیل کے حوالے سے وہاں کام کرنے والے عملہ کو ہدایات بھی جاری کیں۔اس موقع پر ایس ڈی پی او احمدپورشرقیہ ڈی ایس پی آصف رشید اور آرپی او کا پرسنل سٹاف بھی موجود تھا