• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چیف جسٹس قاسم خان نے ایس پی صدر حفیظ الرحمان کو غلطی ماننے اور معافی کیلئے کتنے منٹ کا وقت دیدیا ؟ بڑی خبر

Jun 16, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی )لاہور ہائیکورٹ میں پولیس کا شہری کی زمین پر مبینہ قبضے کے کیس میں ایس پی صدر کے خلاف غلط بیانی کا معاملے کی سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس قاسم خان نے ایس پی حفیظ الرحمان کو غلطی ماننے اور معافی کیلئے 30 منٹ کا وقت دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم پر درخواست گزار شہری اکرم سعید بھی عدالت میں پیش ہوئے ، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اکر م صاحب آپ نے حلف نامہ جمع کرایا ہے کیا آپ اسے دوبارہ پڑھنا چاہتے ہیں جس پر شہری نے جواب دیا کہ جی میں نے پڑھ کر دستخط کیئے ہیں ۔ ایس پی صدر حفیظ الرحمان بگٹی بھی عدالت میں پیش ہوئے ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایس پی نے عدالت میں غلط بیانی کی ہے ، ایس پی نے کہا کہ درخواست گزار کے گھر پر کوئی ریڈ نہیں کی لیکن چھاپہ مارا گیا ، ایس پی نے کہا کہ ڈی آئی جی لیگل سے کنسلٹ کر کے ریڈ کیا گیا ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایس پی جو لکھ کر دیں گے اس کے مطابق عدالت فیصلہ کرے گی ، مافی مانگنا چاہتے ہیں تو پہلے جرم کا اعتراف کریں ۔