• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کے افسران کے خلاف تحقیقات مکمل ، رپورٹ وزیراعظم کو پیش ، حیران کن انکشافات

Jun 16, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)فیکٹ فائنڈنگ کمیشن نے تحقیقات کے دوران سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانےکے تین افسران کو بد انتظامی اور انتظامی نااہلی کا مرتکب قرار دیدیا ہے ۔
ایکسپریس ٹریبون کی رپورٹ کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیشن نے تحقیقات مکمل کر نے کے بعدرپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی ہے جس میں ایمبیسی کے شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کو غیر موثر قرار دیا گیاہے ۔ رپورٹ کے مطابق تین افسران جن میں سابق سفیر راجہ اعجاز علی، ڈپٹی ہیڈ مشن ذیشان احمد ، قونصلر ارونگزیب مس کنڈیکٹ کے مرتکب پائے گئے ہیں ۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ایمبیسی عملے کے خلاف بھتہ خوری کی کوئی شکایت سامنے نہیں آئی ہے تاہم شکایات کو دور کرنے کا طریقہ کار موثر انداز میں کام نہیں کر رہاہے ۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد کی خواہش ہے کہ قونصلر سروسزمیں بہتری لائی جائے اور پراسسنگ کے وقت کو بھی بہتر کیا جائے ۔انسپکشن کمیشن نے سعودی مشن میں افرادی قوت کو بڑھانے کی تجویز دی ہے ، رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ مشنوں کو نجی کمپنیوں پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے انحصار کو کم سے کم کرنا چاہئے، ہر مشن میں شکایات کے ازالے کیلئے افسر تعینات کیا جائے اور 24 گھنٹے فعال رہنے والی ہیلپ لائن کا قیام بھی عمل میں لایا جائے ۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے احکامات کے بعد سعودی عرب میں پاکستانی ایمبیسی کے افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا ۔