• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر منصور ارشد اور اسسٹنٹ کمشنر اکبر افتخار کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اشرف الدین نے لنڈی کو تل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قرنطینہ سنٹر اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے ویکسین سنٹر کا دورہ کیا

Jun 16, 2021

عمران خان (خیبر پختونخواں )ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر منصور ارشد اور اسسٹنٹ کمشنر اکبر افتخار کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اشرف الدین نے لنڈی کو تل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قرنطینہ سنٹر اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے ویکسین سنٹر کا دورہ کیا *
لنڈی کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اشرف الدین نے لنڈی کو تل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کورونا وارڈز اور قرنطینہ سنٹر کے ساتھ کورونا ویکسین سنٹر کا دورہ کیا اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نیک داد آفریدی نے ہسپتال کے کورونا وارڈ اور ویکسین سنٹر کے حوالے سے بریفنگ دی اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اشرف الدین نے لنڈی کو تل ہسپتال میں کورونا وارڈز میں داخل پاکستان شہری مریضوں کو بہتر طبی امداد صفائی اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے فوری احکامات جاری کر دیئے گئے اور ہسپتال کے کورونا وارڈ میں داخل مریضوں کو صاف پانی فراہم کرنے کے بھی ہدایت جاری کر دئے گئے تاکہ ہسپتال میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی علاج معالجہ بہتر طریقے سے ہوسکے اور ان کی مشکلات میں کمی آجائے. ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کوروناوائرس سے بچاؤ کے لئے ویکسین سنٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسین لگانے کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا اور مزکورہ صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا اور ہسپتال میں مریضوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نیک داد آفریدی کو ہدایات جاری کر دیئے گئے