• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جعلی پولیس اہلکار گرفتار، جعلی سروس کارڈ اور اسلحہ برآمد

Jun 16, 2021

پشاور(عمران خان) سٹی پٹرولنگ فورس کے جوانوں نے تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق شہر کے نواحی علاقے چمکنی سے ہے جس کے قبضے سے جعلی سروس کارڈ، اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کو تھانہ بھانہ ماڑی منتقل کر دیا گیا جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

تفصیلات کے مطابق سٹی پٹرولنگ فورس کے جوان تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں معمول کی گشت پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک شخص جو کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود تھا اور خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر رہا تھا کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مشکوک شخص عارف ولد عزیز کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے جعلی پولیس سروس کارڈ، پستول اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی، گرفتار ملزم کا تعلق چمکنی سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران خود کو جعلی اہلکار ظاہر کر کے سادہ لوح افراد کو بھاری رقوم سے محروم کرنے کے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا جس کو مزید کارروائی کی خاطر تھانہ بھانہ ماڑی منتقل کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے