• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی او محمد فیصل کامران کی منشیات، ناجائز اسلحہ اور اشتہاریوں کے خلاف کمپین تیز، بھاری مقدار میں شراب و چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد

Jun 16, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) ڈی پی او محمد فیصل کامران کی منشیات، ناجائز اسلحہ اور اشتہاریوں کے خلاف کمپین تیز، بھاری مقدار میں شراب و چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے، پکار15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم تھانہ کینٹ پولیس کی حراست میں، منشیات کا استعمال نوجوان نسل کی تباہی ہے، کسی بھی تھانہ کی حدود میں اگر ناجائز اسلحہ اورمنشیات کی خرید وفروخت ہوئی تو متعلقہ پولیس کو سخت محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،ڈی پی او محمد فیصل کامران

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی” منشیات کا خاتمہ، محفوظ مستقبل کی ضمانت مہم “کے تحت ڈی پی او محمد فیصل کامران نے بہاول پور پولیس کو منشیات اور ناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم دیا،جس کے تحت پولیس تھانہ بغدادالجدید، سٹی حاصل پور، صدر حاصل پور اور چنی گوٹھ نے عمل کرتے ہوئے 450 لیٹر شراب،02 چالوبھٹی اور ڈیڑھ کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر کے ملزمان عبدالستار، اقبال، محمدکبیر، ارشد اور مشرف کو گرفتار کرکے ان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔تھانہ کینٹ پولیس نے پکار 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم محمد اشفاق کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کیا۔ تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد محسن اور شاہد سے ناجائز اسلحہ برآمد کرنے کے علاوہ مجرمان اشتہاری شہاب نواز اور ناصر کو بھی گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا۔ کسی بھی تھانہ کی حدود میں اگر ناجائز اسلحہ اور منشیات کی خرید و فروخت ہوئی تو متعلقہ پولیس کو سخت محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،ڈی پی او محمد فیصل کامران