• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انتخابی عمل میں شفافیت کیسے یقینی بنائی جائے، وزیر اعظم نے حل بتا دیا

Jun 17, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم کی زیر صدارت الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر اجلاس ہوا ، وزیر اعظم نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں ان کو انتخابی عمل میں شریک بنائیں گے ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے شفافیت یقینی بنانے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کو واحد آپشن قرار دے دیا ، اور کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال میں شفافیت اور آئینی تقاضوں کو پورا کیا جائے، انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے کے حوالے سے پر عزم ہیں ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ انتخابی اصلاحات، الیکٹرانک ووٹنگ اور اوور سیز پاکستانیوں کو حق رائے دہی کا عمل مکمل کیا جائے۔