پاکستان میں ایک وقت ایسا تھا جب اپارٹمنٹ میں رہنا پسند نہیں کیا جاتا تھا لیکن اب صورتحال خاصی تبدیل ہو چکی ہے۔ موجودہ صورتحال میں بڑھتی ہوئی آبادی کے دباؤ نے ایک جانب تو زمین کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اور دوسری جانب زرعی زمین پر دن بدن تعمیر ہوتے رہائشی منصوبوں کے باعث گرین ایریا تیزی سے کم ہو رہا ہے جو کہ ایک طرف تو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ بن رہا جبکہ دوسری جانب غذائی قلت کا خطرہ بھی منڈلا رہا ہے۔ شہر کا پھیلاؤ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے اور نتیجتاً انتظامی امور پر بھی دباؤ بڑھ گیاہے۔ اس کا حل یہ نکالا گیا کہ رہائشی منصوبوں کے لئے عمودی تعمیرات کا آغاز کیا جائے۔ لاہور کے خوشحال علاقوں میں تیز ی سے اپارٹمنٹ لیونگ کلچر پروان چڑھ رہا ہے۔
اسی بات کومدنظر رکھتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے تعمیراتی ادارے زمین ڈویلپمنٹس نے لاہور کے عین قلب میں ”زمین کوارڈرینگل“ کے نام سے ایک شاندار منصوبہ شروع کیا ہے، جو اپنے جدید اور عالمی معیار کی بدولت دن بدن کامیابی سے ہمکنار ہوتا نظر آ رہا ہے۔لاہور کے علاقے گلبرگ میں زمین برائے تعمیرات نہ ہونے کے برابر ہے، ایسے میں گلبرگ میں رہائش اختیار کرنے کے خواہشمند فوری طور پر اپارٹمنٹس کی جانب دیکھتے ہیں۔
اگر دیکھا جائےتو گلبرگ میں اسی وجہ سے تیزی سے اپارٹمنٹس تعمیر کئے جا رہے ہیں تاکہ بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کیا جائے۔ اسی وجہ سے زمین ڈویلپمنٹس کی جانب سے زمین کوارڈ رینگل بھی اسی علاقے میں تعمیر کرنے کا آغاز کیا گیا۔زمین کوارڈ رینگل مولانا ظفر علی روڈ پر لاہور جم خانہ کے بالمقابل تعمیر کیا جارہا ہے۔ یہ شہر کا عین وسطی علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔ ایک جانب چند قدم کی مسافت پر مال روڈ واقع ہے اور دوسری جانب جیل روڈ۔ زمین کوارڈ رینگل کو مختلف مقامات تک آسان رسائی بھی حاصل ہے۔ یہاں سے چند منٹوں کی مسافت پر شہر کے تمام مرکزی مقامات ہیں۔ ریس کورس پارک، سروسز ہسپتال ایک جانب بغیر کسی اشارے کے رسائی رکھتا ہے تو دوسری جانب لبرٹی مارکیٹ، حفیظ سنٹر، لاہور کینٹ، ائیر پورٹ، کینال روڈ سمیت شہر کا ہر اہم مقام اور مرکزی علاقہ محض چند منٹ کی مسافت پر موجود ہے۔
زمین کوارڈ رینگل کا بے مثال اور خوبصورت تعمیراتی پلانDESIGNSبائے زمین ڈویلپمنٹس نے خود تیار کیا ہے۔ یہ آرکیٹیکٹ اور جیومیٹری کا حسین تال میل ہے۔ اسکینڈینیوین طرز کی دلکش اور دیدہ زیب اندرونی سجاوٹ کی وجہ سے یہ پرُتعیش آرائش کا حسین نمونہ ہے۔ اس کا منفرد ڈیزائن اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ تقریباً ہر رہائشی یونٹ سے شہر کا منفرد نظارہ نظر آئے۔ یہاں پر سنٹرل کورٹ یارڈ ’دی کواڈ‘ کے نام سے موجود ہے۔ بار بی کیو، اوپن ائیر تھیٹر، فٹنس کی سہولیات اور بچوں کے کھیلنے کی جگہ کے ساتھ ساتھ تمام تر جدید سہولیات اس منصوبے میں شامل کی گئی ہیں۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) سے منظور شدہ زمین کوارڈ رینگل ایف بی آر سے بھی رجسٹرڈ ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اس میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے ذرائع آمدن ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ زمین کواڈرینگل کے گروانڈ فلور سمیت گیارہ منازل تعمیر کی جائیں گی ، جس میں تین بیڈ روم، دو بیڈ روم اور ایک بیڈ روم پر مشتمل پر آسائش اور دیدہ زیب اپارٹمنٹس موجود ہونگے۔ اس کے علاوہ اس میں عالی شان پینٹ ہاوسز بھی صارفین کو اپنی طرف متوجہ کریں گے۔
لاہور شہر کا وسط، ہر قسم کی ضروریات زندگی کی دستیابی، شہر بھر کے تمام تر اہم مقامات تک آسان رسائی زمین کوارڈرینگل کو ہیرے جیسا منصوبہ بناتی ہے۔ اس میں دستیاب انفرادیت شہر کے کسی اور منصوبے میں میسر نہیں ہے اور اس کی خوبصورتی اس کی اہمیت میں مزید اضافہ کرتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ آج زمین کوارڈ رینگل شہر کے مقبول اور معروف رہائشی منصوبوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ مندرجہ بالا حقائق سے ہم یہ سمجھنے میں حق بجانب ہیں کہ لاہور میں آنے والا وقت اپارٹمنٹ لیونگ کا ہی ہے اور یہی مناسب وقت ہے کہ درست فیصلے کئے جائیں۔