لاہور (نمائندہ خصوصی) کورونا کی تباہ کاریوں کے باوجود پاکستان خطے میں افرادی قوت کی برآمد میں پہلے نمبر پر موجود ہے ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق وائس چیئرپرسن او پی سی وسیم اختر نے بتایا کہ پاکستان نے بھارت اور بنگلہ دیش کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ، پاکستان نے دو لاکھ 24 ہزار 705 ہنر مند افراد کو مختلف ملازمتوں کیلئے بیرون ملک بھیجا ، بھارت نے 94 ہزار 145 ، بنگلہ دیش نے دو لاکھ 17 ہزار 699 افراد کو بیرون ملک بھیجا۔
وسیم اختر کے مطابق پاکستان میں سے اب تک 1٫22 ملین افراد کو ملازمتوں کیلئے بیرون ملک بھیجا گیا ہے ۔
کورونا کی تباہ کاریوں کے باوجود پاکستان خطے میں افرادی قوت کی برآمد میں پہلے نمبر پر
