• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سانحہ آذاد پتن ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن

Jun 18, 2021

ممبر قانون ساز اسمبلی آذاد کشمیر سردار صغیر چغتائی کے سیکرٹری احتشام کیانی کی نعش ڈڈیال کے علاقے دھان گلی سے برآمد. جمعہ کے روز سابق ممبر اسمبلی سردار صغیر چغتائی خان کی گاڑی آزادپتن کے مقام پر حادثہ کا شکار ھو گئ تھی جو دریا میں گرنے سے بہہ گئی تھی گاڑی میں موجود نعشوں کا سراغ نہ مل سکا تھا گاڑی میں سردار صغیر خان کے ہمراہ ان کے سیکریٹری احتشام کیانی اور ڈرائیور بھی موجود تھے اطلاعات کے مطابق ڈڈیال کے علاقے دھان گلی سے ایک نعش برآمد ھوئی ھے جس کے بارے میں کہا گیا ھےکہ وہ نعش ان کے سیکریٹری احتشام کیانی کی ھے جس کی تصدیق ڈپٹی کمشنر سدھنوتی نے کی ھے تاہم حتمی شناخت ورثاء کریں گے