• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سرفراز احمد سے جھگڑے کے بعد شاہین آفریدی نے اپنی غلطی مان کر معافی مانگ لی

Jun 18, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے میچ میں الجھنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد سے معافی مانگ لی۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد ہمارے لیے قابل فخر ہیں، وہ میرے ہمیشہ کپتان رہیں گے،کھیل کے دوران جو کچھ بھی ہوا وہ لمحہ جوش والا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سینئر کی عزت کرتے ہوئے خاموش رہنا چاہیے تھا، میں ہمیشہ اپنے سینئرز کا احترام کرتا ہوں۔ شاہین شاہ آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے میچ میں شاہین آفریدی کی ایک تیز گیند سرفراز احمد کے ہیلمٹ پر لگ گئی تھی جس کے بعد دونوں کھلاڑی آپس میں الجھ پڑے تھے ۔