• Fri. Oct 18th, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

پولیس کا سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف ایکشن جاری

Jun 19, 2021

بہاول پور ( نویداقبال چوہدری سے) پولیس کا سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف ایکشن جاری، ٹک ٹاکر اسلحہ سمیت گرفتار، پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری، متعدد ملزمان گرفتار، مقدمات درج، سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم سے کسی بھی شریف شہری کو حراساں اور خوف میں مبتلا کرنے والے عناصر اپنے آ پ کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پائیں گے، ڈی پی او محمد فیصل کامران۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے جاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ضلعی پولیس کو ایسے شر پسندوں کے خلاف بھر پور کارروائیوں کا حکم دیا تھا، جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے تھانہ مسافر خانہ پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے ناجائز اسلحہ کی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کر کے شہریوں میں غلط تاثر اور خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کرنے والے کے خلا ف کارروائی کی، ملزم مزمل گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا، اسی طرح دیگر کارروائیوں میں پولیس تھانہ صدر بہاول پور، عباس نگر، قائم پور، عنایتی ، سٹی احمد پور شرقیہ اورصدر احمد پور شرقیہ نے ملزمان امتیاز، اظہر، شاہد، جاوید، زاہد، خضر، اللہ وسایا، منصور، شہزاد اور محمد افضل کو گرفتار کر لیا،جن کے قبضہ سے1120 گرام چرس، 300 لیٹر سے زائد شراب ،آلات کشیدگی ،04عدد پسٹل برآمد کر لیے۔ متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔ڈی پی او محمدفیصل کامران نے اس موقع پر کہا کہ شر پسند عناصر کو معاشرے کے دشمن ہیں، معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کرنے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے،سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم سے کسی بھی شریف شہری کو حراساں اور خوف میں مبتلا کرنے والے عناصر اپنے آپ کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پائیں گے۔