اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے نئی آٹوپالیسی کے اطلاق سے متعلق مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نئی آٹو پالیسی بارے اجلاس ہوا جس میں وزیر صنعت و پیداوار کی نئی آٹو پالیسی سےمتعلق اجلاس کے شرکاءکو بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ نئی پالیسی سے 850 سے 1000 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوسکیں گی، جس سے مقامی گاڑیوں کی مانگ بڑھے گی۔وزیر صنعت و پیداوار نے الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی ۔وزیر خزانہ نے نئی پالیسی کے اطلاق سے متعلق مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔
نئی آٹوپالیسی کا اطلاق ، وزیر خزانہ شوکت ترین نے بڑی یقین دہانی کرا دی
