• Fri. Oct 18th, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان کاآج گرفتاری دینے کافیصلہ

Jun 21, 2021

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی) بلوچستان اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کے اراکین کی جانب سے آج گرفتاری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ہنگامہ آرائی پراپوزیشن کے 17 ارکان کیخلاف مقدمہ درج کیاگیاتھا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے جن اپوزیشن ارکان پر ایف آئی آر کروائی گئی ہے وہ تھانہ بجلی گھرمیں گرفتاریاں دیں گے جبکہ جن کانام ایف آئی آرمیں نہیں وہ اسمبلی کے باہردھرنادیں گے ۔
واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی میں جس روز صوبائی بجٹ پیش کیا جانا تھا اس دن متحدہ اپوزیشن کے اراکین کی جانب سخت احتجاج کیا گیا تھا اور اراکین نے اسمبلی کے چاروں دروازوں کو تالے لگا کر بند کردیاتھا۔ احتجاج کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کو جوتا مارنے کی کوشش بھی کی گئی، صوبائی حکومت کی جانب سے اس ہنگامہ آرائی پر متحدہ اپوزیشن اراکین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔