• Sat. Oct 19th, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

شوگر سکینڈل ، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف ایف آئی اے میں پیش ہوں گے یا نہیں ؟ فیصلہ کر لیا

Jun 21, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کو ایف آئی اے نے شوگر سکینڈل تحقیقات میں بائیس جون کو طلب کر رکھاہے جبکہ حمزہ شہباز کو 24 جو ن کو بلایا گیاہے ۔ اب شہبازشریف نے وکلاءسے مشاورت کے بعد ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیاہے جبکہ حمزہ شہباز بھی 24 جون کو پیش ہوں گے ۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے شہبازشریف کو سوالات کے جوابات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی تھی اور پیش نہ ہونے کی صورت میں گرفتار ی کا عندیہ دیا گیا تھا ۔