• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکہ میں متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، کئی ہلاکتیں، دل دہلا دینے والے مناظر

Jun 21, 2021

کولمبیا (نمائندہ خصوصی) امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا کے علاقے گرین ول میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ آئی 65 ہائی وے پر پیش آیا جس میں کئی گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔ حادثے کے بعد بعض گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔
گرین ول کے علاقے بٹلر کاؤنٹی کے شیرف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کاؤنٹی میں تاریخ میں کبھی بھی اتنا بڑا حادثہ نہیں ہوا۔