• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شمالی کوریا کے سربراہ کی اپنی پالیسی اور حکمت عملی پر بات چیت

Jun 21, 2021

سیول (نمائندہ خصوصی) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کو امریکہ کے ساتھ مذاکرات اور محاذ آرائی دونوں کے لئے تیار رہنا چاہیے۔انہوں نے مذاکرات کی نسبت محاذ آرائی کے لیے مکمل طور پر تیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ جنوری میں امریکی صدر جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی دفعہ شمالی کوریا کے سربراہ نے اپنی حکمت عملی اور پالیسی پر بات کی ہے۔ شمالی کوریا کے رہنما کی طرف سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے لچک دار موقف اختیار کیا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ آیا امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے شمالی کوریا تیار ہے یا نہیں۔ دوسری طرف جنوبی کوریا کی وزارت اتحاد نے کہا ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں مستقل امن کے حصول کا بہترین اور واحد طریقہ مذاکرات اور باہمی تعاون ہے۔