• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کے دو ملزمان گرفتار، بھارت سے تربیت کا انکشاف

Jun 22, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی ) نے میر پورخاص میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم لندن) سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان گرفتار کرلئے ، ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ تفتیش کے درمیان ملزمان کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے وہ بھارت سے تربیت یافتہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے بتایا ہے کہ میر پور خاص میں کی جانے والی کارروائی کے نتیجے میں گرفتار کئے گئے ملزمان نے ایم کیو ایم لندن کے رہنما واسع جلیل اور دیگر سے رابطوں کا انکشاف کیا ہے، دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ واسع جلیل اور انیس ایڈووکیٹ نے ان کی بھارت میں تربیت کراوئی ہے ، ملزمان کو اونٹ چلانے سے اسلحہ منتقلی تک ہر کام کی ٹریننگ دی گئی،بھارت سے ٹریننگ لینے والے افرادکی تعداد 6 سے زیادہ ہے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ملزمان سلیپرسیل کے طورپرکام کررہے تھے،ملزمان کا مقصد بارڈر سے اسلحہ اوردیگر سامان منتقل کرنا تھا ،بانی ایم کیو ایم کی سربراہی میں اے پی ایم ایس او اور اندرون سندھ سے لڑکوں کو بھارت بھیجنے کی منصوبہ بندی بھی کی گئی۔
عمر شاہد کا کہنا تھا کہ انیس ایڈووکیٹ کو دو باربلایااورشامل تفتیش کیا ہے ،فاروق ستارسے بھی سوال وجواب کئے تھے،انیس ایڈووکیٹ کودوبارہ طلب کیاجائےگا، تفتیش میں متعددافرادسے سوال پوچھے گئے ہیں، واسع جلیل کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کی مددسے کوشش جاری ہے۔